LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

Web Desk

10 December 2025

کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔

کور کمانڈر سے ملاقات کے دوران طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جوابات دیے گئے، نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے محنت و نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی۔

نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، طلباء نے اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نشستیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے کو فروغ دیتی ہیں، کور کمانڈر کی گفتگو نے نوجوانوں کے حوصلے بلند کیے اور مستقبل کے لیے ان کی مثبت سوچ کو مزید مستحکم کیا۔