LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، دفاعی طاقت کی علامت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

Web Desk

19 May 2026

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر منانے کا اصل مقصد پاکستان کی خودمختاری، ناقابلِ تسخیر دفاعی مضبوطی اور قومی وقار کے تاریخی دن کو یادگار بنانا ہے۔ لاہور میں جنرل کیڈرز ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ ایک قومی سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کے پاس ایٹمی صلاحیت نہ ہوتی تو بھارت جنوبی ایشیا میں اپنی بالادستی قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا۔

انہوں نے بھارتی قیادت کی جارحانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے نسلی برتری کے دعوے اور اپنے دفاعی نظام پر فخر کرتا آیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ‘اکھنڈ بھارت’ کا نعرہ لگا کر خطے کے دیگر ممالک پر بالادستی کا خطرناک تصور پیش کیا، جبکہ بھارتی سیاست میں آج بھی پاکستان مخالف بیانیے پر انتخابات لڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف حالیہ بیان کو شدید افسوسناک قرار دیا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر جنگ کے سخت مخالف ہیں کیونکہ جنگ صرف بارود، تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے، تاہم اگر کوئی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرے تو اسے بھرپور اور دندان شکن جواب دینا ملکی غیرت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط دفاعی صلاحیت ہی اصل میں امن کی ضمانت بنتی ہے، کیونکہ ایٹمی جنگ کی صورت میں صرف شہر ہی تباہ نہیں ہوں گے بلکہ آنے والی نسلیں، ماحول اور نباتاتی حیات بھی مٹ جائے گی۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے جاری بین الاقوامی صورتحال، بالخصوص ایران اور امریکا کے مابین حالیہ شدید کشیدگی اور یورینیم افزودگی کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں آج بھی ایٹمی صلاحیت کے معاملے پر انتہائی حساس رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عزمِ نو کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہمسایہ ملک اس کی آزادی کو دل سے تسلیم نہیں کرتا، اسی لیے قومی دفاع کو ہر صورت مضبوط رکھنا ہوگا، اور اگر کبھی زندگی اور خودمختاری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ ہمیشہ خودمختاری کو چنیں گے۔