LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومتِ پاکستان نے “فارن میڈیا فیسلیٹیشن گائیڈ لائنز 2026” جاری کر دیں: غیر ملکی و مقامی صحافیوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور این او سی لازمی قرار امریکا نے فلائی بغداد ایئر لائن کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی: ایران پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں دہشت گرد گرفتار حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا اسحاق ڈار کی اردن میں ترک، مصری اور الجزائر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں دو سالہ جلاوطنی کے بعد شیخ حسینہ کا بنگلادیش واپسی کا اعلان نیتن یاہو کا حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان پاک ایران سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، کراچی تا چاہ بہار تجارتی راہداری کی تجویز صومالی وزیرِ دفاع کی نیول چیف اور ایئر چیف سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال سسٹم والا بیان بے معنی، ملک میں ہائبرڈ نہیں، آئینی جمہوری نظام ہے: رانا ثنا اللہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات طے پاگئے: اسماعیل بقائی

سپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Web Desk

19 July 2026

نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل معرکے میں سابق عالمی چیمپئن سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں سپین کے فیران ٹوریس نے 106 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ارجنٹینا کی ٹیم میچ کے آخری لمحات میں دباؤ کا شکار دکھائی دی اور ان کے کھلاڑی اینزو فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ سپین نے 2010ء کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی تھی اور یہ ان کا مجموعی طور پر دوسرا ورلڈ کپ ٹائٹل ہے، جبکہ ارجنٹینا کا یہ 8واں فائنل تھا جس میں وہ چوتھی بار ٹرافی جیتنے کا خواب پورا نہ کر سکے۔