LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا

Web Desk

19 July 2026

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے سنسنی خیز فائنل معرکے میں اسپین نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے، اور اس شاندار فتح کے ساتھ ہی فٹبال کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اسپین کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن اور سحر انگیز گول فیران ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت (ایکٹرا ٹائم) کے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔ اس تاریخی کامیابی کی بدولت اسپین دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو بیک وقت مینز اور ویمنز دونوں کیٹیگریز کا موجودہ ورلڈ چیمپئن ہے، کیونکہ اسپینش ٹیم نے 2023ء میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اس فائنل میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک انتہائی ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ہسپانوی دفاع کے سامنے بے بس ارجنٹائن کی ٹیم مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں حریف کے گول پر ایک بھی شاٹ مارنے میں ناکام رہی۔ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد ارجنٹینا دنیا کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ورلڈ کپ فائنل کے 90 منٹوں میں گول پوسٹ پر ایک بھی شاٹ نہیں لگایا۔