جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے 8 وکٹوں سے ہرادیا ، سیریز 1-1 سے برابر
Web Desk
6 November 2025
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے سلمان آغا نے 69، محمد نواز نے 59 اور صائم ایوب نے 53 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ بابر اعظم صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے ناندرے برگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مہمان ٹیم نے مقررہ ہدف 41ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے ناقابل شکست 123 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ ٹونی ڈی زورزی نے 76 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ اب دونوں ٹیموں کے درمیان ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
پاکستان کی فیفا کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی
8 October 2026