LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے: سہیل آفریدی

Web Desk

20 August 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا اور خبردار کیا کہ اگر عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 92 ارکان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انہیں کوئی خرید نہیں سکتا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے بیرون ملک جانے کا سوال پیدا ہوتا ہے، وہ صرف عدلیہ کے ذریعے رہا ہونا چاہتے ہیں۔ نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر اربوں روپے کے اخراجات آئیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رائے کے بغیر اس معاملے پر مشاورت نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نظام معاشی کولیپس کی طرف بڑھ رہا ہے۔