بانی پی ٹی آئی کی صحت چھپانا طبی دہشت گردی ہے، سہیل آفریدی کا الزام
Web Desk
29 January 2026
راولپنڈی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سہیل آفریدی نے ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے کی رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس نہج تک کیوں پہنچی کہ ہسپتال لے جانا پڑا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو جان بوجھ کر چھپایا گیا، نہ ان کی فیملی کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ان کے ذاتی معالج کو مطلع کیا گیا۔ اگر حالات اتنے سنگین تھے تو بروقت آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ ہفتے سے لے کر آج تک اس معاملے کو چھپانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، جسے قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کو مزید سنگین ہونے سے بچانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی فیملی، پارٹی قیادت اور وکلاء کی فوری ملاقات کرائی جائے۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور ان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی کو اطلاع دیے بغیر طبی معاملات چھپانا میڈیکل ٹیرارزم کے مترادف ہے اور ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے شخص کے لیے پوری دنیا سر پر اٹھا لی گئی جو لندن فرار ہو گیا تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر آواز اٹھائے، کیونکہ اس حوالے سے پوری قوم میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026