LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

2مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی مگر بند کمروں میں فیصلہ کرنے والے نہیں مانتے :سہیل آفریدی 

Web Desk

19 May 2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں روزانہ احتجاج میں شریک ہوتی ہیں، تاہم ان کی جماعت اپنی سیاسی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو بار مذاکرات کی کوشش کی گئی لیکن بند کمروں میں فیصلے کرنے والے لوگ بات چیت پر آمادہ نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر سے اب مزید کیا توقع کی جا سکتی ہے جو کھلے سیاسی عمل کے بجائے بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی جماعت صوبائی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور خیبر پختونخوا میں بھی واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت تمام سیاسی مقاصد حاصل کیے جائیں گے، جبکہ اسیران اور دیگر سیاسی معاملات پر بھی کامیابی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔