وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، ارکان اسمبلی کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت
Web Desk
10 December 2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی چیئرمین سے ملاقات کی دسویں کوشش کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد اب تک 9 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کر چکے ہیں، تاہم ہر بار اجازت نہ مل سکی۔
ترجمان کے مطابق سہیل آفریدی جمعرات کو دسویں بار بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے تمام حکومتی ارکانِ اسمبلی کو بھی جیل پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت مسلسل رابطے میں ہے اور ملاقات کے لیے باضابطہ اجازت کا دوبارہ مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026