LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کے بچوں میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق

Web Desk

16 March 2026

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت ناقص صحت کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور اس سے نجات حاصل کر کے متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے سے ذیابیطس جیسے مرض سے بچاؤ میں بھی مدد مل سکتی ہے، خصوصاً مردوں کے لیے اس عادت سے دور رہنا نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کیے گئے جن سے معلوم ہوا کہ جب نر چوہے نکوٹین، جو تمباکو میں پایا جانے والا اہم جز ہے، استعمال کرتے ہیں تو اس کے اثرات ان کی اولاد کے مٹابولزم افعال پر بھی پڑتے ہیں۔
نتائج کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کی اولاد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
تجربات کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ نر چوہوں کی اولاد میں انسولین کی سطح کم تھی جبکہ خالی پیٹ گلوکوز کی سطح بھی معمول سے کم پائی گئی۔
تحقیق میں جگر کے افعال میں بھی تبدیلیاں دیکھی گئیں جو موٹاپے اور ذیابیطس جیسے مسائل کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی پہلے ہی کینسر، دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے اور اب اس عادت کے ایک اور نقصان کی نشاندہی ہوئی ہے۔