ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ
Web Desk
18 August 2026
ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ جاری سفارتی کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو ایران اپنا مؤقف مکمل طور پر جارحانہ بناتے ہوئے آبنائے ہرمز اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران امریکی بحری ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے بروقت اور درست فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ جون کے معاہدے کی ایک شق اسے آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کا قانونی حق دیتی ہے، جبکہ امریکا اس تشریح کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ تہران نے امریکا کو معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کے لیے چند ہفتوں کی مہلت دی ہے، جس کے بعد مزید مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026