سنگاپور نے 2026 میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
Web Desk
8 August 2026
تازہ ترین ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق سنگاپور نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جس کے حامل افراد پیشگی ویزا کے بغیر دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں کا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ درجہ بندی عالمی سطح پر سفری آزادی کا اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہے جو اس بنیاد پر تیار کی جاتی ہے کہ کسی ملک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کتنی منزلوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انڈیکس میں جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے، جن کے شہری 188 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ نتائج عالمی سفری آزادی میں ایشیائی ممالک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ناروے، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے رکن ممالک نے بھی اپنی نمایاں پوزیشن برقرار رکھی ہے جہاں کے شہری 180 سے زائد ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں خصوصاً متحدہ عرب امارات کی گزشتہ دو دہائیوں کی غیر معمولی پیش رفت کو سراہا گیا ہے، جس نے 153 نئی ویزا فری منزلیں شامل کر کے یہ مقام حاصل کیا
متعلقہ عنوانات
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026
جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
8 August 2026
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
8 August 2026
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
8 August 2026
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
8 August 2026
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
8 August 2026
خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی
8 August 2026
آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار
8 August 2026