ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی سکیموں کیلئے دوبارہ فعال
Web Desk
27 January 2026
سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے اور بورڈ کو رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی سکیموں کے لیے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی سابقہ مدت 22 اگست 2025 کو ختم ہو چکی تھی۔ نئے بورڈ کی سربراہی وزیر محنت و انسانی وسائل کریں گے جبکہ بورڈ میں سیکرٹری محکمہ محنت، محکمہ خزانہ اور سندھ ریونیو بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔
صوبائی کابینہ نے آجر فریق سے چار نمائندگان اور مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار مزدور نمائندگان بھی نامزد کیے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بورڈ کی تشکیل سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014 کے مطابق کی گئی ہے اور بورڈ فلاحی منصوبوں کی نگرانی اور فنڈ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026