وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کی سرکاری و کمرشل عمارتوں کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ لازمی قرار دے دیا
Web Desk
25 January 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بھر کی سرکاری، غیر سرکاری اور کمرشل عمارتوں کے جامع فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ سطحی حکام اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، مشیر گیان چند اسرانی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار لاڑک، سیکریٹری بحالی نثار میمن، ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، چیف فائر آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حفاظتی پروٹوکول کو ادارہ جاتی بنانا اور عوامی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اب تمام اہم عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ اختیاری نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری، نجی اور تجارتی عمارتوں کو جدید فائر سیفٹی نظام، واضح ایمرجنسی ایگزٹ سائنز اور بغیر رکاوٹ داخلی و خارجی راستوں سے لیس ہونا ہوگا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبے بھر میں مجموعی طور پر 2,368 عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سکھر کی 898، کراچی کی 562، حیدرآباد کی 540، شہید بینظیر آباد کی 171، لاڑکانہ کی 143 اور میرپورخاص کی 54 عمارتیں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے فائر الارم پینلز، اسموک ڈیٹیکٹرز، سنٹرل الارم سسٹم، ہائیڈرنٹس، بجلی کی وائرنگ اور خودکار فائر سپریشن سسٹمز کی تنصیب اور آپریشنلائزیشن کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ ایس بی سی اے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں عمارتوں کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے عملدرآمد کے لیے واضح ٹائم فریم دیں، جبکہ عدم تعمیل پر فوری کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بیسمنٹ اور میزانین فلور صرف پارکنگ کے لیے استعمال ہوں گے، دکانوں یا گوداموں کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور حفاظتی معیارات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026