سندھ حکومت کی ہدایت: نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی لازمی، عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی
Web Desk
27 January 2026
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے فائر سیفٹی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہدایات کے مطابق اسکولوں میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب لازمی ہوگی۔ ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنی ہوں گی۔
برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے اور فائر ایویکویشن پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا ہوگا۔ اسکولوں میں سال میں کم از کم دو مرتبہ فائر ڈرلز کروانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت بھی لازمی ہوگی۔
معذور طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات اور اسمبلی پوائنٹ کا تعین بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026