LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج

Web Desk

11 September 2026

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کے کیس میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں ذیشان اور سہیل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو تین ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ سماعت ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی۔ دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے عدالت سے درخواستِ ضمانت واپس لینے کی استدعا کی اور استدعا کی کہ ماتحت عدالت کو ٹرائل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے وکلا کے بیانات اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر دائر درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے مقدمے پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ 3 ماہ کی مدت کے اندر ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزاروں کے پاس دوبارہ درخواستِ ضمانت دائر کرنے کا حق محفوظ ہوگا۔ عدالت ایسی صورت میں نئی درخواست پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے منسلک ملزمان ذیشان اور سہیل پر مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات اور لین دین میں سہولت کاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کی تصدیق کرتے تھے، جس کے بعد رائیڈرز خریداروں کو منشیات کی ڈلیوری فراہم کرتے تھے۔