LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پی ٹی آئی پر تنقیدی بیان، عمران خان کی قیادت پر سوالات

Web Desk

23 December 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی کا بیانہ نہیں، بلکہ دل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے، اور بیرون ملک بیٹھ کر جو کچھ کر رہے ہیں، اس کی وجہ سے ان کو گھر بھی مل گئے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہونی چاہیے اور پانچ سال تک ان کا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کے دور حکومت کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت پر بیچے گئے اور نوکریوں کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

گورنر نے اپنے اقدامات کو بھی اجاگر کیا کہ گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی قائم کی گئی اور دروازے 24 گھنٹے کھلے رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق قیادت نے صرف سیاسی نعرے دیے جبکہ عالمی سطح پر فلیڈ مارشل کو زیادہ عزت حاصل رہی۔