LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 ارب کی عدم ریکوری، خریداریوں میں ڈھائی ارب کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ جاری اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے، امریکہ کا اظہارِ تشویش غیر ملکی فوج ایرانی ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایرانی بحریہ خطےمیں کشیدگی کا ذمہ دار واشنگٹن ہے: علی اکبر ولایتی مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی آج 59 برسی منائی جارہی ہے بحری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں ایران پر حملےکیے، نتائج سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔ را ٹرمپ ریڈ کارڈ معطلی کا معاملہ، یورپی ارکانِ پارلیمنٹ کا سربراہ فیفا کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ اسرائیل کا عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل کو, رام اللہ کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

سندھ حکومت کی تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کل روانہ، سیاحتی تفریح کا آغاز

Web Desk

19 December 2025

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کل کراچی سے روانہ ہو گی۔ محکمہ سیاحت سندھ کے مطابق انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دو سو سے زائد مسافر، جن میں فیملیز، بچے اور سیاحت سے وابستہ افراد شامل ہیں، اس خصوصی ٹرین میں شرکت کریں گے۔

ٹرین حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ سے ہو کر زیرو پوائنٹ پہنچے گی، جہاں شرکاء رات کو پرچی جی ویری کے مقام پر میوزیکل ایونٹ اور مقامی دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسرے روز صبح ٹرین پرچی جی ویری سے واپس کراچی کے لیے روانہ ہو جائے گی، اور شرکاء کے لیے صبح کا ناشتہ اور دیگر کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق بزنس کلاس میں مسافر پرسکون ماحول میں سندھ کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوں گے۔ وزیر سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے اور محکمہ سیاحت سندھ صوبے کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر سیاحت نے مزید بتایا کہ ٹرین کو دوسرے مرحلے میں موئن جو دڑو اور سکھر تک چلانے کا منصوبہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔