LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف

Web Desk

31 August 2026

کراچی: حکومتِ سندھ کو جمع کرائی گئی فائر سیفٹی رپورٹ میں صوبے کے 22 اہم ترین سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ اور ایمرجنسی انتظامات کے حوالے سے شدید نقائص اور غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1750 بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کراچی اور 2208 بستروں کے حامل جناح ہسپتال میں فائر ایکسٹنگویشرز تو موجود ہیں لیکن فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز سرے سے غائب ہیں، جبکہ دونوں ہسپتالوں کی برقی وائرنگ بھی فوری مرمت طلب ہے۔ این آئی سی ایچ (NICH) میں 135 فائر ایکسٹنگویشرز میں سے 40 خراب نکلے، جبکہ لیاری جنرل ہسپتال، قطر ہسپتال اورنگی اور سعود آباد ہسپتال میں بھی الارم اور سپرنکلرز کا بنیادی نظام موجود نہیں ہے۔ سکھر کے جی ایم ایم سی (GMMC) ہسپتال کے بچوں کے وارڈ کا سیفٹی ایگزٹ بند ملا جبکہ لمس (LUMS) حیدرآباد اور جامشورو میں بھی الارم سسٹم ناپید ہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں ایس ایم بی بی (SMBB) ٹراما سینٹر، کورنگی چلڈرن انسٹیٹیوٹ، سیہون انسٹیٹیوٹ اور جیکب آباد انسٹیٹیوٹ کے فائر سیفٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی (NICVD)، ایس آئی یو ٹی (SIUT) کراچی و سکھر، خیرپور میڈیکل کالج اور گمبٹ سمیت کئی بڑے اداروں نے فائر سیفٹی کا مکمل ڈیٹا ہی فراہم نہیں کیا، جس پر اعلیٰ حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاحات کی ہدایت کی ہے۔