LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا

بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن

Web Desk

23 May 2026

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سفری مشکلات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بغیر کسی ایڈوانس یا پوشیدہ چارجز کے بالکل مفت ”پنک الیکٹرک اسکوٹیز“ فراہم کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس انقلابی منصوبے کے تحت یہ جدید الیکٹرک اسکوٹرز بنیادی طور پر جامعات کی طالبات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملازمت پیشہ خواتین کو دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ کسی بھی محتاجی کے بغیر باعزت طریقے سے اپنی آمد و رفت کو ممکن بنا سکیں۔

صوبائی وزیر نے اسکیم کی شفافیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جن خواتین کو یہ پنک اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، وہ پہلے ہی حکومت کے زیرِ اہتمام خصوصی ڈرائیونگ کورس مکمل کر چکی ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ قانونی ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے، جس کا مقصد سڑکوں پر ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اصرار کیا کہ وہ حلفیہ یہ بات کہتے ہیں کہ میرٹ پر منتخب ہونے والی ان خواتین کو وہ ذاتی طور پر بالکل نہیں جانتے اور نہ ہی اس سرکاری ریلیف کے بدلے ان سے یا ان کے خاندانوں سے مستقبل میں کسی قسم کا سیاسی فائدہ یا ووٹ مانگا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ سندھ حکومت کا ایک ایسا اچھوتا اور تاریخی فلاحی منصوبہ ہے جس کی مثال خطے میں نہیں ملتی، اور پوری دنیا میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں حکومت اپنے وسائل سے خواتین کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے اس نوعیت کی مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم کر رہی ہے۔ معاشی و سماجی حلقوں نے حکومتِ سندھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے دوچار خواتین کو روزمرہ فرائض کی ادائیگی میں بڑی آسانی پیدا ہوگی