سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
Web Desk
6 November 2026
حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پابندی میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یہ پابندی یکم نومبر 2026ء سے اگلے ایک ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو دورانِ ڈیوٹی صرف مقررہ مقامات پر اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم دورانِ سفر گاڑیوں، گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر اسلحے کی نمائش کی سخت ممانعت ہوگی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوام میں خوف یا عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے والی کسی بھی غیر ضروری نمائش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز (SHOs) کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت فوری مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026