LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ، بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج

Web Desk

26 January 2026

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت شروع ہواتو آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ایوان میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی  کو اظہارِ خیال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھا، مگر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان کا نظم برقرار نہ رہ سکا۔ بعدمیں وقفہ سوالات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو بولنے کا موقع دیاگیا۔۔علی خورشیدی نے وزیرِ اعلیٰ مرادعلی شاہ پر یکطرفہ مؤقف پیش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جب تک ایم کیو ایم کے تمام ارکان کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، اسمبلی نہیں چلے گی۔انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے مطالبات تحریک کی صورت میں لانے کی تجویز دی

مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔