LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم

Web Desk

17 August 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اڈیالہ جیل کی حالیہ طبی رپورٹ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دن بہ دن بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق پارٹی کے خدشات کی مکمل تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کی دیکھ بھال میں علاج یقینی بنایا جائے۔ شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں دل کی دھڑکن تیز ہونے، شدید سر درد، بے چینی اور اضطراب جیسی علامات کا واضح ذکر موجود ہے

 انہوں نے سوال اٹھایا کہ جیل انتظامیہ کے دعوؤں اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات میں واضح تضاد موجود ہے؛ اگر تمام سہولیات میسر تھیں تو میڈیکل بورڈ کو مزید ٹیسٹوں کی سفارش کیوں کرنا پڑی؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو طویل عرصے تک تنہائی میں رکھنا اور فیملی سے ملاقاتوں پر پابندیاں ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر انتہائی سنگین اثرات مرتب کر رہی ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں، لہٰذا انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر کے مکمل اور جامع طبی معائنہ کرایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونری سی ٹی اینجیوگرافی سمیت تمام ضروری ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی اور قابلِ اعتماد معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی براہِ راست نگرانی میں کروائے جائیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ تمام طبی رپورٹس اور علاج کی تفصیلات فیملی اور قانونی ٹیم کے ساتھ شفاف انداز میں شیئر کی جائیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت کے سنگین قانونی، اخلاقی اور سیاسی نتائج برآمد ہوں گے۔