دو سالہ جلاوطنی کے بعد شیخ حسینہ کا بنگلادیش واپسی کا اعلان
Web Desk
5 August 2026
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے دو سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں ملک واپسی کی خواہش رکھتی ہیں، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ 78 سالہ شیخ حسینہ نے جنوبی ایشیا کے غیر ملکی صحافیوں کے کلب کے زیر اہتمام تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے اور عوامی لیگ کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔
شیخ حسینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن واپسی پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے یا جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے، لیکن کوئی بھی خوف ان کے عوام کے لیے ذمہ داری نبھانے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو مشکل وقت میں اکیلا چھوڑ کر بیرون ملک مقیم نہیں رہ سکتیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر عائد پابندی ختم کرنے کا بھی زوردار مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد اقتدار سے الگ ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں اور تب سے وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 August 2026
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
6 August 2026
شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
6 August 2026
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ ، جنوبی کوریا نے دفاعی تیاری بڑھا دی
6 August 2026
سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
6 August 2026
فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
6 August 2026
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026