پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن
Web Desk
13 August 2026
پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا، مجاہدین اور بانیانِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے جو ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور شہدا کے خون کی امانت ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی باہمت قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے لازوال جدوجہد سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ لاکھوں قربانیوں کی بدولت ہے، اور اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ باہمی اتحاد کے ساتھ اس ملک کو ایک عظیم اور خوشحال قوم کی منزل تک پہنچائیں
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026