LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

شرجیل میمن کا سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع

Web Desk

9 August 2026

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے باقاعدہ رجوع کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی اور ان کے بیٹے کی کردار کشی کے لیے من گھڑت الزامات پھیلائے جا رہے ہیں۔ درخواست میں 4 فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اور ثبوت کے طور پر سکرین شاٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ میر رضا پر جس گیسٹ ہاؤس میں تشدد کا واقعہ پیش آیا، وہ شرجیل میمن کی ملکیت ہے، جبکہ ان کے بیٹے کے ملک سے باہر جانے سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ شرجیل میمن نے ان تمام دعوؤں کو سراسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کی ملکیت اور بیٹے راول میمن کے لندن روانہ ہونے سے متعلق تمام باتیں حقائق کے بالکل منافی ہیں اور اس پروپیگنڈے کا مقصد ان کی سیاسی و شخصی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔