شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
8 June 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے مستقل طور پر باہر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 46 سے زائد کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے 22 اور وائٹ بال فارمیٹ کے لیے 27 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیمپ کا حصہ رہیں گے اور توقع ہے کہ وہ 15 جون کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاریوں کے لیے ریڈ بال کیمپ دس جولائی تک جاری رہے گا جبکہ وائٹ بال کیمپ 18 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک کے مطابق یہ فیصلہ مستقبل کی حکمت عملی اور کھلاڑی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
13 July 2026
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی
13 July 2026
ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے
13 July 2026
وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم
13 July 2026
یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی
13 July 2026
وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی
13 July 2026
بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی
13 July 2026
مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
13 July 2026