ملتان میں مبینہ زیادتی و رابری کا ڈراپ سین، وقوعہ منصوبہ بندی کے تحت رچایا گیا
Web Desk
25 October 2026
ملتان کے علاقے شاہ شمس میں مبینہ زیادتی اور ڈکیتی کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ وقوعہ مخالفین کو پھنسانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت خود رچایا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کے مرکزی کردار عابد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ملتان پولیس کے مطابق، کاروباری تنازع پر مخالف فریق کو سنگین مقدمے میں ملوث کرنے کے لیے ایک جوڑے کو 2 لاکھ روپے میں جعلی وقوعہ رچانے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس میں سے ملزم عابد نے 30 ہزار روپے ایڈوانس رقم ادا کی تھی۔ پولیس نے تکنیکی شواہد اور ابتدائی طبی معائنے کی مدد سے اس بات کی تصدیق کی کہ کیس مکمل طور پر خود ساختہ تھا۔
ترجمان کے مطابق منصوبہ بندی میں شامل ڈرامائی جوڑا اس وقت فرار ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ ملتان پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
26 October 2026
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
26 October 2026