بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانا مجرمانہ عمل ہے، شفیع جان
Web Desk
29 January 2026
راولپنڈی میں شفیع جان نے فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بارہویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور ملاقات کے لیے چھ افراد کی فہرست پہلے ہی بھجوائی جا چکی ہے، اب دیکھا جائے گا کہ حکومت اس پر کیا جواب دیتی ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جا کر مجرمانہ حرکت کی ہے۔ کسی بھی قیدی کو اگر طبی پروسیجر کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے تو اس کی فیملی کو آگاہ کرنا لازم ہوتا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو مطلع نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق اس معاملے میں بدنیتی اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ ہفتے کی رات کو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب اس معاملے پر سوال اٹھایا گیا تو حکومتی نمائندے انکار کرتے رہے، تاہم آج وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے خود اس کی تصدیق کر دی ہے، جس پر آج سخت ردعمل دیا جائے گا۔ شفیع جان نے کہا کہ ہمیں عطاء اللہ تارڑ کی کسی بات پر اعتبار نہیں، بہتر ہے کہ میڈیا ان کا بیان کوٹ نہ کرے۔
شفیع جان نے مزید کہا کہ آج جو بھی قدم اٹھایا جائے گا وہ دیکھنے کے قابل ہوگا اور پوری قوم اسے دیکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سنگین خدشات موجود ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا میڈیا سے بات چیت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026