LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 عید پر ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

Web Desk

27 May 2026

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جہاں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز جیکب آباد ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربت اور بہاولنگر میں 48، سبی، دادو، لاڑکانہ اور موئن جو دڑو میں 47، سکھر میں 46، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 45 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح لاہور میں 42، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 38، کراچی اور کوئٹہ میں 36، مظفرآباد میں 35 اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔