ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ
Web Desk
13 August 2026
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یورپی یونین کی روس مخالف بحری پالیسی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روسی بحری جہازوں کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو مغرب کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ روس جوابی کارروائی کے لیے اپنے اہداف کا انتخاب خود کرے گا اور اپنے مفادات و شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ انہوں نے یورپی یونین پر بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی یورپ کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ شدید ردِعمل یورپی یونین کی جانب سے روس کے مبینہ “شیڈو فلیٹ” کے خلاف دباؤ بڑھانے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر ماسکو نے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافے کا انتباہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع
13 August 2026
شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی
13 August 2026
یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار
13 August 2026
ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں
13 August 2026
آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
13 August 2026
حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم
13 August 2026
پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن
13 August 2026
پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف
13 August 2026