LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

Web Desk

10 November 2025

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر، معروف کالم نگار اور پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ وہ اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
عرفان صدیقی مارچ 2021ء میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور ایوانِ بالا میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی مدتِ رکنیت مارچ 2027ء تک تھی۔
مرحوم کا شمار مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین تھے اور بزنس ایڈوائزری، انسانی حقوق، اطلاعات و نشریات، داخلہ اور انسدادِ منشیات سمیت متعدد اہم پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔
صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ، وفاقی وزرا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جو طویل عرصے تک پُر نہیں ہو سکے گا۔
پارٹی رہنماؤں نے مرحوم کی سیاسی و صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔