سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
Web Desk
5 November 2025
اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی، پارلیمانی اور قومی امور سمیت 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ 27ویں کے بعد 28ویں ترمیم کے لیے بھی بے تاب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اس بار بھی ان کا کردار نہایت اہم ہے۔فیصل واوڈا نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیم سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کا یقین دلایا ہے، جبکہ حکومت جلد ان سے مزید رابطہ کرے گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ نمبر کا نہیں، بلکہ قومی اتفاقِ رائے کا معاملہ ہے، پاکستان کے لیے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری واضح طور پر نظر آ رہی ہے، اور پی ٹی آئی کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لینا چاہیے۔فیصل واوڈا نے اس موقع پر سہیل آفریدی کا خیرمقدم بھی کیا
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026