سینیٹ اجلاس؛ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ، 59 لاکھ پاکستانی روزگار سے محروم
Web Desk
15 May 2026
سینیٹ کے حالیہ اجلاس کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز (اوورسیز) نے محکمہ شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں ملکی لیبر فورس کی موجودہ صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔
محکمہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان لیبر فورس سروے 2024-25 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ملکی سطح پر ہنر مندی سکھانے کے پروگرامز پر کام کر رہی ہے تاکہ اس شرح میں کمی لائی جا سکے۔سینیٹ ارکان نے ان اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی سست روی نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے۔ ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتی ترقی اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ 59 لاکھ بیروزگار افراد کو معاشی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026