دوسروں کو کہنے والا خود پاگل، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے: عظمیٰ بخاری
Web Desk
9 December 2025
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، ایک نیوز کانفرنس کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی دم پرپاؤں آیا ہے، دوسروں کو پاگل کہنے والا خود پاگل ہے۔وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے، تم کل بھی پاکستان کے خلاف تھے آج بھی خلاف ہو، کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتا، تم اکیلے اس کے مالک بنے ہوئے ہو، آپ آج بھی ایک تعلیمی ادارہ چندے پر چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بنے اورپاکستان پر مسلط رہے، ہمیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے گلا رہا لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں آئی، آپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریڈلائن ہوگی لیکن یہاں نہیں، سارے پاکستانیوں کی ریڈ لائن یہ ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بیانیہ بنایا پاکستان میں 5ہزار 300ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہیں کرپشن کی بات نہیں ، سہیل آفریدی کو یہ نہیں پتہ کہ 5300ارب روپے ہوتے کتنے ہیں، سہیل آفریدی بھی دوسروں سے سن پر 5300ارب روپے کی بات کررہے تھے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 13سال میں کوئی سکول یا ہسپتال بنالیا ہوتا تو ناجانے کیا ہوتا، بات کچھ اور ہوتی ہے، یہ بات کو کوئی اور رنگ دیتے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں کرپشن کی شرح کم بتائی گئی، 66فیصد لوگوں نےکہا سرکاری کاموں میں رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جھوٹے انقلابیوں کا انقلاب سے کوئی لینا دینا نہیں، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، پاکستان سے مزید کھلواڑ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کو تلخی کا نام دیا، تمام لوگوں نے کہا آئیں بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے با
متعلقہ عنوانات
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی
29 September 2026
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026