LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

مری کے مال روڈ پر 16 اگست تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

10 August 2026

یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے معروف تفریحی مقام مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈی پی او مری کی سفارش اور ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آج سے 16 اگست تک مال روڈ اور جی پی او چوک پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ انتظامیہ کے اس حکم نامے کے تحت مال روڈ اور جی پی او چوک جیسے حساس اور مصروف ترین مقامات پر صرف سیاح فیملیز (خاندانوں) کو داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ غیر فیملیز اور منفرداُ آنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ریڑھی بانوں اور ہاکرز (پھیری والوں) کو مال روڈ پر کاروبار سے روک کر مری کے دیگر تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مال روڈ کے علاوہ مری کے تمام دیگر تفریحی اور سیاحتی مقامات تمام شہریوں اور سیاحوں کے لیے بلا روک ٹوک کھلے رہیں گے اور وہ وہاں آزادانہ تفریح کر سکتے ہیں۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ 14 اگست کی تعطیلات کے باعث ملکہ کوہسار مری میں ملک بھر سے غیر معمولی رش اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔ اس لیے مال روڈ پر رش کم کرنے، امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے احکامات اور ضوابط پر عمل درآمد کریں اور پتریاتا، کشمیر پوائنٹ، اور چیئر لفٹ جیسے دیگر متبادل اور خوبصورت مقامات کا رخ کریں