پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
Web Desk
14 August 2026
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے گزشتہ ایک سال کے دوران استحکام کی جانب اہم پیشرفت کی ہے، جبکہ مؤثر مالی و زری پالیسیوں اور بہتر بیرونی کھاتوں کے باعث معیشت کی بنیادیں مزید مضبوط ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک بتدریج پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے اور مستقبل میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ مالی سال 2026 کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد رہی جبکہ معاشی نمو (جی ڈی پی گروتھ) 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک درمیانی مدت میں مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے، جبکہ رواں مالی سال 2027 میں معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرونی شعبے کی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ کر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، اور امید ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کا یہ حجم 44 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔ اس کے علاوہ مالی سال 2026 کے اختتام پر پاکستان کے زرمبادلہ کے کل ذخائر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر کی حد عبور کر جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026