زرمبادلہ ذخائر قرضوں سے نہیں انٹربینک مارکیٹ سے خریداری سے بڑھے، رواں سال ترسیلاتِ زر 41.5 ارب ڈالر سے تجاوز کریں گی: اسٹیٹ بینک
Web Desk
3 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلاتِ زر (Remittances) کے حوالے سے اہم ترین حقائق اور اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ مرکزی بینک کے حکام کے مطابق، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کسی بیرونی قرضے کے باعث نہیں بلکہ انٹربینک مارکیٹ سے امریکی ڈالر کی خریداری کے نتیجے میں بڑھے ہیں، اور سب سے مثبت بات یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کو یہ زرمبادلہ ذخائر کسی بھی بیرونی ادارے یا ملک کو واپس نہیں کرنے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ چند برسوں کے دوران شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2023ء میں ترسیلاتِ زر 27.3 ارب ڈالر تھیں، جو سال 2025ء میں بڑھ کر 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مرکزی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال 2026ء میں ترسیلاتِ زر 41.5 ارب ڈالر سے بھی زائد رہیں گی، جو اسٹیٹ بینک کے لگائے گئے پیشگی تخمینے کے بالکل عین مطابق ہیں۔ مزید برآں، بینک کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، جس کے تحت مالی سال 2027ء میں ترسیلاتِ زر کا حجم مالی سال 2026ء کے مقابلے میں بھی زیادہ بہتر رہنے کی امید ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی و جنگ کے دوران یہ چہ مگوئیاں عروج پر تھیں کہ اس صورتحال سے پاکستان کی ترسیلاتِ زر شدید متاثر ہوں گی۔ تاہم، اسٹیٹ بینک نے خطے میں ماضی میں ہونے والی جنگوں کا باریک بینی سے تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ موجودہ حالات کے باعث ترسیلاتِ زر میں زیادہ سے زیادہ صرف 1 ارب ڈالر تک کی معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت پر کوئی بڑا بحران پیدا نہیں ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026