LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

Web Desk

16 August 2026

ایرانی فوج کی گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقر زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 مارچ 2026ء کو قطر میں ایک مشن کے دوران متاثر ہونے والے دو ایس یو 24 طیاروں کے 3 ایرانی پائلٹ (جواد صالحی، عبدالمجید دشتیان اور عمران بہروشیان) قطر میں قید ہیں۔ انہوں نے ریڈ کراس (ICRC) کی صدر سے ان کی صورتحال واضح کرانے کی اپیل کی ہے، جبکہ چوتھے پائلٹ ماجد کاظمی کی میت پہلے ہی ایران منتقل کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ان دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سخت تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مارچ میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی قوانین اور اپنے دفاع کے تحت کارروائی کی گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن میں صرف ایک پائلٹ کی لاش ملی تھی جسے تمام تر قانونی تقاضے پورے کر کے ایران کے حوالے کر دیا گیا تھا۔