LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی

Web Desk

16 August 2026

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایران کے ان ادعا⁠ؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے 3 پائلٹ قطر کی تحویل میں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے دوران اس نوعیت کے گمراہ کن بیانات حیران کن ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ مارچ میں قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پائلٹوں سے رابطے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کوئی جواب نہ ملنے پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلاش و امداد کے آپریشن کے دوران صرف ایک پائلٹ کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی باقیات ایران کے حوالے کرنے کے لیے تہران انتظامیہ سے پہلے ہی رابطہ کیا جا چکا ہے۔