سعودی ولی عہد، فرانسیسی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
8 August 2026
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے، بحری آمدورفت (فریڈم آف نیویگیشن) کو محفوظ بنانے اور مجموعی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026
جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
8 August 2026
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
8 August 2026
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
8 August 2026
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
8 August 2026
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
8 August 2026
خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی
8 August 2026
آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار
8 August 2026