سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
21 July 2026
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس میں خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عوام کے امن، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔ سعودی کابینہ نے ایرانی حملوں کے بعد کویت، بحرین اور اردن کی جانب سے اٹھائے گئے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اس لیے خطے کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنا اور فوجی کشیدگی کو روکنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026