LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ایران آبنائے ہرمز پر غیر ضروری مطالبات کر رہا ہے، امریکی حکام ایران میں رجیم تبدیلی کی کوششیں ناکام، رضا پہلوی اپوزیشن کو متحد کرنے میں ناکام یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں امن کیلئے خطرناک قرار دیدیا دفاعی سازو سامان کی تیاری پہلے سے زیادہ فعال ہوچکی: ایرانی قائم مقام وزیر دفاع بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے، نابالغ افراد کی رہائی کا حکم

سعودیہ نے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

Web Desk

29 July 2026

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی سمت سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں ایران سے وابستہ گروہ ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی وسائل کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، اور مملکت اس جارحیت کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔