سعودی عرب نے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والا ڈرون تباہ کر دیا
Web Desk
13 March 2026
سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو روک لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کو شیبہ کے اہم تیل ذخائر کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم فوری کارروائی کے باعث تیل تنصیبات کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی ایک روز کے دوران 10 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ میزائل اور ڈرون ایران کی جانب سے داغے گئے تھے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق خطے میں کشیدگی کے آغاز سے اب تک 278 بیلسٹک میزائل اور 1540 ڈرون روکے جا چکے ہیں جبکہ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026