تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
Web Desk
27 July 2026
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ملک کی اہم تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت اس کارروائی کے ذمہ داروں کے خلاف مناسب وقت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ جاری کردہ بیان میں عراقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ عراق کی حدود سے داغے گئے دو ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، جبکہ اس سے قبل سعودی افواج نے یمن کے حوثی کنٹرولڈ شہر الحدیدہ پر حملہ بھی کیا۔ دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی پر حملوں کی تمام تر ذمہ داری حوثیوں پر عائد کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا
27 July 2026
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
27 July 2026
دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ
27 July 2026
حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
27 July 2026
ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو
27 July 2026
غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
27 July 2026
یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام
27 July 2026
ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج
27 July 2026