سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے: سرفراز بگٹی
Web Desk
1 September 2026
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے مؤقف کی ایک اہم اور تاریخی قانونی و سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
اپنے جاری کردہ ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے نے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس کی قانونی پابندی کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق کے تحفظ اور قومی مفادات کے حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سندھ طاس معاہدہ محض ایک دوطرفہ معاہدہ نہیں بلکہ ملک کی زراعت، آبی وسائل اور قومی سلامتی سے جڑا ایک عالمی قانونی انتظام ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عدالت کے فیصلے سے عالمی قوانین کی بالادستی اور معاہدوں کے احترام کا اصول مزید مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے تمام آبی حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی، قانونی اور سفارتی ذرائع کا استعمال جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
6 October 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
6 October 2026
اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی
6 October 2026