ثنا یوسف قتل کیس میں عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
Web Desk
20 May 2026
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دارالحکومت کے لرزہ خیز ‘ثنا یوسف قتل کیس’ کا تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی جانب سے جاری کردہ یہ تفصیلی فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے۔
تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ استغاثہ (Prosecution) نے ملزم کے خلاف دو انتہائی ٹھوس چشم دید گواہوں کی شکل میں بھرپور اور ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانزک شواہد کے مطابق ملزم کے فنگر پرنٹس (انگلیوں کے نشانات) بھی مقتولہ کے گھر سے میچ ہوئے، جو جائے وقوعہ پر اس کی موجودگی کا واضح ثبوت ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، تفتیش کے دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کر لی گئی تھی۔ جج افضل مجوکہ نے فیصلے میں تحریر کیا کہ ملزم نے صرف ملاقات نہ کرنے کی پاداش میں ایک 17 سالہ معصوم لڑکی کو بیدردی سے قتل کیا، اور ریکارڈ کے مطابق ملاقات سے انکار کے علاوہ اس لرزہ خیز قتل کا کوئی اور محرک یا وجہ نہیں تھی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں واضح کیا کہ ملزم عمر حیات نے جس بے رحمی سے ایک معصوم جان لی، وہ کسی بھی قسم کی نرمی یا رعایت کا مستحق نہیں ہے۔ لہٰذا، عدالت ملزم عمر حیات کو درج ذیل سزائیں سناتی ہے
متعلقہ عنوانات
رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی: وزیر مملکت طلال چودھری
20 May 2026
سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی استدعا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریاست کو نوٹس جاری، سماعت عید کے بعد تک ملتوی
20 May 2026
بجٹ 27-2026 کی تیاریاں: آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات مکمل، 15,262 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ہدف مقرر
20 May 2026
پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 May 2026
اسلام آباد میں پی ٹی آئی دھرنا ختم، پولیس سے مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال
19 May 2026
2مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی مگر بند کمروں میں فیصلہ کرنے والے نہیں مانتے :سہیل آفریدی
19 May 2026
مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا
19 May 2026
انمول عرف پنکی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
19 May 2026