شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
6 August 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معیشت، مزدور اور کسان بدحالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ نئے صوبے بنانے پر بحث ہو سکتی ہے، لیکن جب تک ملک میں شفاف انتخابات کے نتیجے میں عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آتے، اس وقت تک کوئی بھی بڑی آئینی یا سیاسی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ نے موجودہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو مصنوعی نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شامل کیے بغیر اور ان کی رضامندی کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے علاج کی سہولیات دی جائیں، ان پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں اور قومی سیاست میں ان کا کردار تسلیم کیا جائے۔ 27 ستمبر کی کال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف ایک دن کے لیے نہیں ہوگی بلکہ اس انقلاب اور سیاسی جدوجہد میں پوری قوم کو باہر نکل کر ساتھ دینا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 August 2026
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
6 August 2026
سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
6 August 2026
فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
6 August 2026
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری
6 August 2026
ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ
6 August 2026