LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا

سجاد علی نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Web Desk

28 April 2026

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے گزشتہ چند برسوں سے لاس اینجلس منتقل ہونے کی اصل وجہ اور ان کی حب الوطنی سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ سجاد علی کراچی میں ڈکیتی کی ایک واردات کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران جب وہ دبئی میں مقیم تھے، تو انہیں ایک بھارتی عہدیدار کی جانب سے بھارت کی شہریت لینے کی پیشکش کی گئی، جس پر سجاد علی نے تاریخی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں۔” ان کے اس دو ٹوک جواب نے جہاں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، وہیں یہ واضح کر دیا کہ وہ آج بھی اپنے وطن سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی پہلے کرتے تھے۔