سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت سیف گیمز (SAF Games) 2027 کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مقابلوں کی باقاعدہ تاریخیں 4 سے 11 اپریل 2027 مقرر کر دی گئی ہیں۔
جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے تعاون سے طے پانے والی تاریخوں کے مطابق، ان علاقائی کھیلوں میں 28 مختلف کھیل شامل ہوں گے جن میں جنوبی ایشیا کے ملکوں سے 6 ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور سپورٹ آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں سیف گیمز کے لیے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری کے ساتھ ساتھ اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی باضابطہ تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ مقابلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مشترکہ طور پر منعقد کیے جائیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کھیلوں کی سائٹس اور انفراسٹرکچر کی تیاری مقررہ وقت پر اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کی جائے۔ انہوں نے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کو ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ تیاریوں کو وقت پر حتمی شکل دی جا سکے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026